Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / متنازعہ بابا سنتوش راول کی جان کو خطرہ

متنازعہ بابا سنتوش راول کی جان کو خطرہ

کٹک ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ پولیس کی درخواست قبول کرتے ہوئے عدالت نے آج چوڈورجیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ گرفتار کئے گئے متنازعہ بابا سنتوش راول اور ان کے متبنی فرزند شیام کی اصالتاً حاضری سے گریز کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے انتظامات کئے جائیں ۔ عدالت میں باپ بیٹے کو پیش کرنے میں مشکلات اور ان کی جان کو خطرہ کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کرائم برانچ پولیس نے یہ درخواست کی ہے کہ جسمانی طور پر انہیں (ملزمین ) کو پیش کرنے سے استثنیٰ دیا جائے اور کیس کی سماعت ویڈیو کانفرنس کے دریعہ کی جائے ۔ سب ڈیویژنل جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرائم برانچ کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت دی کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے ضروری انتظامات کئے جائیں ۔ دونوں ملزمین جو کہ جوڈیشل ریمانڈ میں ہیں ۔ عدالت میں 2 ستمبر کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT