Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / متنازعہ رادھے ماں کے خلاف سمن کی اجرائی

متنازعہ رادھے ماں کے خلاف سمن کی اجرائی

ممبئی ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پولیس نے آج ایک 32 سالہ خاتون کی جانب سے جہیز ہراسانی کی شکایت پر ایک خود ساختہ دیوی ( گاڈویمن ) رادھے ماں کے خلاف سمن جاری کردیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ متنازعہ سادھوی رادھے ماں گذشتہ چند یوم سے ممبئی سے باہر تھیں ۔ کل شہر واپس ہونے کے بعد یہ سمن حوالے کردیا گیا اور جمعہ کو ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔ کنڈیوالی پولیس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر مکند پوار نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سب اربن کنڈیوالی کی ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ رادھے ماں نے اس کے سسرالی رشتہ داروں کو جو کہ کئی سال سے ان کے معتقد ( بھکت ) ہیں ۔ مزید جہیز کامطالبہ کرنے کے لیے اکسا رہی ہے ۔ قبل ازیں پولیس نے جہیز ہراسانی کیس میں 6 افراد کو بھی سمن جاری کیا ہے توقع ہے کہ ان کا بیان بھی بہت جلد ریکارڈ کیا جائے گا ۔ پولیس نے گذشتہ ہفتہ رادھے ماں اور دیگر افراد بشمول شکایت کنندہ خاتون کے سسرال کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا ۔ جس میں یہ الزام عائد کیا کہ مزید جہیز کے لیے اسے ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچائی جارہی ہے ۔ پولیس فی الحال الزامات کے سلسلہ میں ثبوت اور دیگر شواہد اکھٹا کرنے کی کوشش میں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT