Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / متنازعہ ریمارکس پر فلسطین میں برطانوی میئر کا بائیکاٹ

متنازعہ ریمارکس پر فلسطین میں برطانوی میئر کا بائیکاٹ

مقبوضہ بیت المقدس12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )لندن کے میئر بورس جانسن ان دنوں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے پر ہیں مگر مقامی فلسطینی تنظیموں، ذرائع ابلاغ اور سرکاری اداروں نے جونسن کے متنازعہ ریمارکس کے بعد ان کا بائیکاٹ کیا ہے۔ جونسن کا وہ بیان تنازعہ کا سبب بنا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کی عظیم جمہوری قوت قرار دیا تھا۔لندن میئر کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے غیرقانونی حربے استعمال کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT