Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / متنازعہ ریمارک پر عامر خاں کے خلاف ایف آئی آر درج

متنازعہ ریمارک پر عامر خاں کے خلاف ایف آئی آر درج

مظفر پور( بہار )۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) عدم تحمل سے متعلق متنازعہ ریمارکس پر فلمی اداکار عامر خاں اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کے خلاف ایک عدالت کی ہدایت پر ایک ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے مظفر پور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں سیکشن 157.A,B کے تحت عامر خاں اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا ہے۔ قبل ازیںچیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ضلع مظفر پور ششما ترویدی نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے خلاف شکایت پر عدالتی احکامات محفوظ
نئی دہلی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے فرید آباد میں پیش آئے ایک واقعہ پر کتا کا ریمارک کرنے پر مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے خلاف ایک ایف آئی آر پر اپنے احکامات سے محفوظ کردیئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ منیش گارگ نے ایک ایڈوکیٹ ستیہ پرکاش گوتم کی شکایت سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے اپنے احکامات کے اعلان کیلئے 7ڈسمبر تاریخ مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT