Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / متنازعہ سی ڈی کی سی بی آئی تحقیقات پوچھ تاچھ کیلئے سابق چیف منسٹر اتر اکھنڈ کی طلبی

متنازعہ سی ڈی کی سی بی آئی تحقیقات پوچھ تاچھ کیلئے سابق چیف منسٹر اتر اکھنڈ کی طلبی

نئی دہلی۔/5مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج متنازعہ اسٹنگ آپریشن کی سی ڈی کے معاملہ کی ابتدائی تحقیقات کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کیلئے سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ ہریش راوت کو طلب کیا ہے جبکہ اس سی ڈی میں یہ دیکھا گیا کہ چیف منسٹر ایک درمیانی آدمی سے کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی کو لالچ دینے کی بات کررہے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی تحقیقات کیلئے سابق چیف منسٹر کو پیر کے دن حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ریاستی حکومت کی سفارش اور مرکز کے اعلامیہ کی اجرائی کی بنیاد پر یہ تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ ریاست میں فی الحال صدر راج نافذ ہے۔ ہریش راوت کی جانب سے 28 اپریل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے2 یوم قبل سابق چیف منسٹر وجئے بہوگنا کی زیر قیادت 9کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ اسمبلی میں تحریک اعتماد کی تائید کیلئے راوت نے انہیں بھاری رقم ( رشوت ) کی پیشکش کی تھی اور اس خصوص میں اسٹنگ آپریشن کی ایک سی ڈی بھی منظر عام پر لائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT