Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / متوفی آٹو ڈرائیور کی بیوہ کو امداد کی حوالگی

متوفی آٹو ڈرائیور کی بیوہ کو امداد کی حوالگی

عادل آباد /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے محلہ پٹیل واڑہ متوطن 27 سالہ سنتوش آٹو ڈرائیور کا ایک روز قبل قلب پر حملہ کے بناء پر فوت ہوگیا ۔ جس کے افراد خاندان کو ابتدائی امداد کے طور پر ٹریفک سرکل انسپکٹر مسٹر شیر علی کے تعاون سے مقامی آٹو ڈوائیورس نے ایک کنٹل چاول کے علاوہ پانچ ہزار روپئے اشیاء ماتحاج کو مرحوم سنتوش کی بیوی کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر آٹو ڈوائیورس یونین کے قائدین اراکین متعلقہ محلہ کے افراد کی کثیر تعداد کے علاوہ MVI روڈ ٹریفک پولیس انسپکٹر و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ مسٹر محمد شبیر علی انسانی ہمدردی اور قوم کی خدمت کا قابل لحاظ جذبہ رکھتے ہیں ۔ آٹو ڈوائیور آر ٹی سی بس اسٹیشن سے سواریوں آمد و رفت کیا کرتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT