Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / متولی درگاہ کے قتل کیس میں 15 افراد گرفتار

متولی درگاہ کے قتل کیس میں 15 افراد گرفتار

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) پرگی پولیس نے متولی سید شاہ شجاع الدین حسینی چشتی کے قتل کیس میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تاہم اس قتل کیس ملوث مزید 12 افراد مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ڈی ایس پی پرگی مسٹر محمد اشفاق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار 15 افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ یاد رہے کہ 5 جنوری کی شب ایک بڑے گروپ نے متوفی درگاہ کے متولی کے مکان پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا ۔ اس حملہ میں متولی ہلاک اور ان کے فرزند شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں ایک کی حالت ابھی نازک بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں اصل سرغنہ 22 سالہ پی یادیا 32 سالہ بگایا 28 سالہ جی راجو 27 سالہ ایس آنند 30 سالہ بی نرسملو 19 سالہ این کرشنا 22 سالہ بی نرسمہو 24 سالہ وینکٹیش 19 سالہ نرسملو 23 سالہ راجیش یادو 25 سالہ جنگیا 21 سالہ بی نرسمہو 18 سالہ راگھویندرا 25 سالہ ایم نرسملو 25 سالہ بی یادگیری شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق مفرور خاطیوں میں نرسملو ، سری سیلم ، انجی ، وینکٹایا ، سریش ، چندریا ، بی انجیلو ، سبھیا ، آئی سرینو ، یو سوری ، پی ملیش ، ایم ملیا مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے خلاف سخت دفعات کا استعمال کیا ہے اور پولیس نے علاقہ میں احتیاطی طور پر چوکسی میں اضافہ کردیا ہے ۔ ڈی ایس پی مسٹر اشفاق نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اور قاتلوں و مجرموں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT