Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / متھالی راج کو کے سی آر کی مبارکباد

متھالی راج کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد13جولائی(سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان خواتین کی ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈس کو توڑنے اور اب تک 6000 رن بنانے پر حیدرآبادی کرکٹر متھالی راج کو مبارکباد پیش کی ہے ۔کے سی آر نے اس سلسلہ میں ان کو ایک پیام بھیجا۔انہوں نے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ متھالی راج ہندوستانی خواتین کرکٹ کی کپتان اور انفرادی طورپر بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ متھالی راج نے سب سے زیادہ رنز کا ایک عالمی ریکارڈ بنایا ہے اور مس جھولان گوسوامی نے سب سے زیادہ وکٹس لینے کا ریکارڈ بنایا ہے ۔چندرشیکھرراو نے کہاکہ ان دونوں لڑکیوں نے سنیل گواسکر اور کپل دیو کے کھیل کے دن دکھائے جنہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں بہتر مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے امید کی کہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم ، کپتان متھالی راج کی کپتانی میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادی لڑکیوں نے کرکٹ ، ٹینس ،بیڈ منٹن میں بہتر مظاہرہ کیا اورملک کے لئے کئی ایوارڈ، خطابات بھی جیتے ۔یہ لڑکیاں نوجوانوں آگے بڑھنے کی خواہش مند لڑکیوں کے لئے ایک جذبہ ہیں۔یادرہے کہ ہندوستانی کپتان متھالی راج نے ویمنس ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف منعقدہ مقابلے میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے علاوہ ویمنس ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے‘قبل ازیں یہ ریکارڈ انگلش سابق کپتان چارلوٹ ایڈورڈس کے پاس تھا۔

TOPPOPULARRECENT