Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / متھالی کی چھٹی سنچری ہندوستان 265/7

متھالی کی چھٹی سنچری ہندوستان 265/7

ڈربی۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ مقابلے میں اپنے ونڈے کریر کے شاندار فام کو جاری رکھتے ہوئے چھٹی سنچری اسکور کی جس کی بدولت قومی ٹیم 21/2 کی نازک صورتِ حال سے باہر نکلتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز اسکور کرپائی۔ متھالی راج نے 123 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز اسکور کئے۔ کپتان کا ہرمن پریت کور اور ویدا کرشنا مورتی نے نصف سنچریوں کے ساتھ بہتر تعاون دیا۔ کور نے 90 گیندوں میں 60 رنز بنائے جبکہ کرشنا مورتی نے 45 گیندوں میں 7 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اننگز میں 70 رنز بنائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT