Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / متھرا میں قدیم عمارت منہدم ہوجانے سے 3 بہنیں ہلاک

متھرا میں قدیم عمارت منہدم ہوجانے سے 3 بہنیں ہلاک

متھرا ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ کوشک گلی میں آج ایک قدیم عمارت منہدم ہوجانے سے 3 بہنیں ہلاک اور دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ نصف شب کو پیش آئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ وہاں پہنچنے پر وندنا (23 سال ) انجنا ( 25 سال ) اور کنچن (17 سال ) مردہ حالت میں پائے گئے ۔ جب کہ سدھا اور ان کے بھائی کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا ۔ دریں اثناء ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار نے جائے وقوع کا دورہ کر کے سوگوار خاندان کو ممکنہ امداد کا تیقن دیا اور بتایا کہ مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کر کے بہت جلد کارروائی کی جائے گی ۔۔

 
سی پی ایم لیڈر کے مکان پر حملہ
کلیانی ( مغربی بنگال ) ۔ 20 ۔ اپریل : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ناڈیہ میں ترنمول کانگریس ورکرس نے آج ایک سی پی ایم لیڈر کے مکان پر حملہ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی سی پی ایم لیڈر بابو بوس کے مکان پر مسلح افراد نے تقریبا 1-30 بجے حملہ کردیا کیوں کہ وہ مکان کا دروازہ توڑنے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد کھڑکیوں کے شیشے اور دروازوں کو نقصان پہنچایا ۔ تاہم پولیس نے الزام عائد کیا کہ حملہ آواروں کا تعلق حکمران ٹی ایم سی سے تھا ۔ ضلع ناڈیہ میں کل تیسرے مرحلہ کے اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT