Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / متھرا جھڑپوں میں مہلوکین کی تعداد 29ہوگئی

متھرا جھڑپوں میں مہلوکین کی تعداد 29ہوگئی

متھرا ۔ 5جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر باغ کے بابضین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے نتیجہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 29ہوگئی ہے ۔ آج مزید دو افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس نے غیر مجاز قابضین کے خلاف 45 مقدمات درج کئے ہیں ۔ چیف میڈیکل آفیسر وویک مشرا نے کہا کہ ایک نامعلوم قابض آج ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ اس کے علاوہ اعظم گڑھ کا ایک اور ساکن آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راکیش سنگھ نے بتایا کہ قابضین کے خلاف 45مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں 3ہزار افراد کو ملزم بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں ۔

متھرا واقعہ پر بی جے پی کے  احتجاجی کارکنوں کے خلاف مقدمہ

سنبھل ( یو پی ) 5جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کارکنوں پر غیرقانونی احتجاجی مظاہرہ متھرا واقعہ پر منظم کرنے کے الزام میں درج کرلیا گیا ہے ۔ 50بی جے پی کارکنوں کے خلاف سماج وادی پارٹی قائد سنبھل محمود اختر کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے کہ کل مالویا چوک میں احتجاج کیلئے غیر قانونی اجتماع منعقد کیا گیا تھا جس میں چیف منسٹر اکھلیش یادو کا پتلا جلایا گیا اور مخالف حکومت نعرہ بازی کی گئی ۔ اکھلیش کو متھرا واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ۔ ایف آئی آر کل قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 143کے تحت درج کی گئی ۔ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT