Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / متھرا پنچایت انتخابات، بڑے قائدین کو دھکا

متھرا پنچایت انتخابات، بڑے قائدین کو دھکا

متھرا۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مختلف سیاسی پارٹیوں کے نامور سیاست دانوں کو پنچایت انتخابات کے نتائج سے زبردست دھکا لگا ۔ بی ایس پی جس نے 38 میں سے 12 نشستیں حاصل کی تھیں۔ موجودہ رکن اسمبلی کی پنچایت انتخابات میں شرمناک شکست کو برداشت کرنے سے قاصر ہے۔ بی جے پی کے لئے پنچایت انتخابات کو بھی اپنی توہین برداشت کرنی پڑی جو مودی لہرکے سہارے آئندہ اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ بی جے پی کے امیدوارہرکیش الیکشن ہار گئے ۔ کسی طرح بی جے وائی ایم کے صدر ستیہ پال چودھری بھی ناکام رہے۔ سماج وادی پارٹی کیلئے بھی انتخابات ملے جلے ثابت ہوئے۔ ضلع صدر کے فرزند کشور سنگھ کو شرمناک شکست ہوئی۔ آر ایل ڈی کے انوپ چودھری بھی ناکام رہے۔

TOPPOPULARRECENT