Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / متھن بنے کنگز الیون پنجاب کے نائب کوچ، دیگر تقررات بھی ہوئے

متھن بنے کنگز الیون پنجاب کے نائب کوچ، دیگر تقررات بھی ہوئے

نئی دہلی، 17فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب نے فرسٹ کلاس کرکٹر متھن منہاس اور جے ارون کمار کو بالترتیب معاون اور بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے ۔ ٹیم نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ متھن اور ارون کے علاوہ امیت تیاگی کو نئے فزیوتھراپسٹ اور منوج کمار کو یوگا انسٹرکٹر منتخب کیا گیا ہے ۔ آر سری دھر فیلڈنگ کوچ کا کردار ادا کریں گے ۔ یہ تمام نئے ارکان عملہ ٹیم کے مینٹر اور سابق دھماکہ خیز اوپنر ویریندر سہواگ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ سہواگ ٹیم کے ڈائریکٹر اور برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ سہواگ نے کہا، ’’میں متھن ، جے ارون، امیت اور منوج کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ان کے ساتھ ٹیم کو مضبوطی ملے گی۔‘‘

TOPPOPULARRECENT