Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / متھوٹ فینانس ڈکیتی سازش کا اصل سرغنہ گرفتار

متھوٹ فینانس ڈکیتی سازش کا اصل سرغنہ گرفتار

پستول اور کارتوس ضبط، کمشنر سائبرآباد سندیپ شنڈلیہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/11اگسٹ، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے متھوٹ فینانس میں ڈکیتی کی ناکام کوشش میں ملوث ٹولی کے اصل سرغنہ کو گرفتارکرلیا۔ کمشنرپولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران 42سالہ شریف عبدالقادری کو پیش کیا جو ڈکیتی ٹولی کا اصل سرغنہ اور سازشی بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شریف کلیان ممبئی کا ساکن ہے جس کا آبائی مقام اتر پردیش بتایا گیا ہے۔ اس ٹولی نے سائبرآباد کے مائیلاردیوپلی متھوٹ فینانس میں ڈکیتی سے قبل حیدرآباد، مہاراشٹرا اور کرناٹک میں 6 ماہ تک مشق کرتے ہوئے ایک کے بعد دیگر سلسلہ وار انداز میں وارداتوں کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم یہاں ناکامی کے بعد ان کا خطرناک منصوبہ بھی تھم گیا۔ پولیس نے شریف کے قبضہ سے دو پستول ایک انگریزی اور 15 کارتوس کو ضبط کرلیا۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ جب اس کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے کوشش کی تو یہ فرار ہونے کی ناکام کوشش میں تھا۔ جب اس کے خلاف دائرہ تنگ کیا گیا تو اس نے پانچ تا چھ پولیس ملازمین کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ کمشنر نے بتایا کہ اترپردیش کا متوطن شریف عبدالقادر قادری ممبئی میں اسکراپ تاجر ہے۔ پولیس کمشنر کے مطابق ماضی میں 7سال کی سزا بھی وہ کاٹ چکا ہے اور دوسری شادی کرنے کی کوشش میں تھا۔ کمشنر نے بتایا کہ اس ڈاکو کی گرفتاری اہم مسئلہ بن گئی تھی۔ چونکہ حیدرآباد میں یہ ٹولی کامیاب ہوتی تو پھر دیگر فینانس کمپنیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا اندیشہ تھا۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT