Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / متین مجددی وائی ایس آر کانگریس کے اسٹیٹ میناریٹی صدر منتخب

متین مجددی وائی ایس آر کانگریس کے اسٹیٹ میناریٹی صدر منتخب

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اقلیتی سیل اور اسٹیٹ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے جناب متین مجددی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ جناب متین مجددی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قیام سے ہی پارٹی میں سرگرم ہیں ۔ انہوں نے ماضی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے انتخابی مبصر کی حیثیت سے 2012 میں حیدرآباد پارلیمانی انتخابات میں خدمات انجام دیے ہیں اس کے علاوہ 2014 کے کرنول انتخابات میں بھی انتخابی مبصر کی حیثیت سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیے کام کیا ہے ۔ جناب متین مجددی نے کہا کہ وائی ایس آر راج شیکھر ریڈی نے بحیثیت چیف منسٹر اقلیتوں کی ترقی کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں ۔ جس کا فائدہ آج بھی ریاست تلنگانہ اور آندھرا میں اقلیتوں کو ہورہا ہے ۔ انہوں نے اقلیتوں کو متحد کرتے ہوئے ریاست میں اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے منظم تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT