Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مثبت سونچ کے ذریعہ زندگی میں تبدیلی ممکن

مثبت سونچ کے ذریعہ زندگی میں تبدیلی ممکن

عادل آباد ۔10فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طالبات اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ‘ امتحانات سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد ضیاء الحق فرقان کریئر کونسلر نے کیا ۔ وہ آج گرلز اسلامک آرگنائزیشن( جی آئی آر) عادل آباد یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس ’’ امتحانات کا سامنا کیسے کریں‘‘ خطاب کررہے تھے ۔ طالبات کو چاہیئے کہ وہ ناکامیوں سے خوف نہ کھائیں ‘ ناکامی سے بھی بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے ۔ ناکامی ہی کامیابی کا زینہ بن جاتی ہے ۔ امتحانات کی تیاری خود اعتمادی سے کریں ۔ امتحانات کی تیاری کو لیکر کسی ذہنی تناؤ کا شکار نہ ہوں کیونکہ ذہنی تناؤ کامیابی میں رکاوٹ بن جاتا ہے ۔ اپنے کریئر کا کا انتخاب کا فیصلہ خود کریں کسی کے دباؤ میں اکر یا دوسروں کی خاطر کریئر کاانتخاب کبھی نہ کریں بلکہ اپنی دلچسپی کو مدنظر رکھیں ۔ دنیا کے اندر کامیاب انسان بنیں جس کی زندگی پُرسکون ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ بے شک اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون ملتاہے ‘‘ اللہ کی یاد کے ذریعہ سکون حاصل کریں اور انتھک محنت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مضمون بھی مشکل نہیں ہے ‘ ہر چیز کا مقابلہ کیا جاسکتاہے ‘ کوئی بھی فیلڈ میں مہارت حاصل کریںاور بہترین مظاہرہ کریں ۔ اپنی سوچ تبدیل کریں‘ ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں ۔ اس کے ذریعہ سے ہی زندگی میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے طالبات سے خواہش کی کہ وہ آئی آئی ٹی اور سیول سروسیس میں داخلہ لیں ۔ ایسی طالبات کیلئے کامیابی کے بہت مواقع ہیں ۔اس کے ذریعہ سے ملک و قوم کی خدمت کیلئے بہترین موقع ہیں ۔ یہ اجلاس سمیہ نازصدر جی آئی او عادل آباد کیصدارت میں منعقد ہوا ۔ حفصہ شبنم سکریٹریجی آئی اور نے بھی اس اجلاس کو مخاطب کیا ۔ سمیرا بیگم اور رقیہ تنویر نے تلاوت و ترجمانی پیش کی ۔ روحیلہ تزئین کیمپس سکریٹری نے اجلاس کی نظامت انجام دی ۔ ماریہ گوہر اور ثانیہ نے ترانہ پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT