Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / مجالس مقامی انتخابات ‘ کانگریس کے منہ پر طمانچہ: بی جے پی

مجالس مقامی انتخابات ‘ کانگریس کے منہ پر طمانچہ: بی جے پی

نئی دہلی 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں مجالس مقامی انتخابات میں زبردست کامیابی سے سرشار بی جے پی نے آج کہا کہ کانگریس نے انتخابات کے دوران ویاپم اسکام کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا اس کے باوجود ریاست کے عوام نے اپوزیشن کے منہ پر زور دار طمانچہ ماردیا ہے اور بی جے پی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ کانگریس نے حالانکہ بی جے پی اور چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف زبرسدت مہم چلائی تھی تاہم عوام نے کانگریس کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے کانگریس کی اس مہم کو مسترد کردیا ہے ۔ بی جے پی کے نائب صدر ونئے سہسرا بدھے نے جو ریاست کے انچارچ بھی ہیں ریاستی بی جے پی صدر ننش کمار سنگھ چوہان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میںکہا کہ جو داغ کانگریس نے چوہان کو لگانا چاہا تھا اسے ریاست کے عوام نے اپنے زبردست ووٹوں کے ذریعہ صاف کردیا ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT