Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مجاور عاشور خانہ الاوہ بی بی کا اظہار تشکر

مجاور عاشور خانہ الاوہ بی بی کا اظہار تشکر

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : جناب علی الدین عارف الاوہ بی بی نے ماہ محرم عشرہ اول میں محکمہ جات کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کے کمشنر ، ایڈیشنل کمشنر پولیس اور ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون متعلقہ اے سی پی میر چوک اور انسپکٹر رین بازار وغیرہ نے بہتر انتظامات کئے ۔ محکمہ بلدیہ کے بھی مشکور ہیں کہ وہ قبل از وقت تمام کام مکمل کیے ۔ محکمہ واٹر ورک اور محکمہ برقی کا بھی ہم سب اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ جنہوں نے شب و روز ہماری تمام ضروریات کی تکمیل کرتے ہوئے شکایات کا کوئی موقع نہیں دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے بے پناہ مدد سے ہر کام میں مدد ملی ۔ جناب ایم اے خاں ممبر راجیہ سبھا ایم پی کے مشکور ہیں جن کی نمائندگی پر ایم پی فنڈ سے خصوصی کیمروں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ وزیر جنگلات کے بھی مشکور ہیں اور کمشنر بلدیہ وغیرہ کے بھی مشکور ہیں ۔ حیدرآباد کے ماتمی گروہان و مرکزی انجمنیں اور خاص کر برآمدگی علم مبارک کے وقت ساتھ دیا ۔ ہم سب ان کے مشکور ہیں اور میڈیا اور چیرمین وقف بورڈ کے بھی مشکور ہیں کیوریٹر زو پارک کے بھی مشکور ہیں ۔ ہاتھی کی وجہ سے جو صاحبین اطمینان سے نذر نہیں چڑھا سکے اس کا افسوس ہے ۔ نوجوانان اہلیان محلہ کے بھی ہم مشکور ہیں اور جناب عباس کے بھی ہم مشکور ہیں کہ وہ عاشور خانہ الاوہ بی بی کو منور کردیا ۔ جناب زونل کمشنر بلدیہ کے بھی مشکور ہیں جو کئی دفعہ حاضری دے کر اپنے عہدیداران کے ساتھ ہدایت دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT