Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مجتبی حسین کی تحریروں پر مشتمل سیاست کے ذریعہ تیار کردہ ویب سائیٹ

مجتبی حسین کی تحریروں پر مشتمل سیاست کے ذریعہ تیار کردہ ویب سائیٹ

حیدرآباد 10 اگست (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ملک کے نامور مزاح نگار پدم شری مجتبی حسین کی شاہکار تحریروں پر مشتمل 6,500 صفحات والی ویب سائیٹ روزنامہ سیاست نے تیار کی ہے جس کا افتتاح 9 اگست 2015 کو محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں عمل میںآیا ۔ اس موقع پر مجتبی حسین نے اپنی نہایت دلچسپ اور شگفتہ تحریر سامعین کو پڑھ کر سنائی جس کا عنوان تھا ’’لو آج ہم بھی صاحب ویب سائیٹ ہوگئے‘‘ ۔جسے کافی پسند کیا گیا ۔  اس ویب سائیٹ پر مجتبی حسین کی 25 کتابوں پر مشتمل تمام تحریروں کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے ساتھ ہی ان کی یادگار تصویروں پر مشتمل البم بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ سیاست کے ذریعہ تیار کردہ ویب سائیٹ ایڈریس ہے:
www.mujtabahussain.com

TOPPOPULARRECENT