Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / مجرموں کی فائرنگ میں سب انسپکٹر پولیس ہلاک

مجرموں کی فائرنگ میں سب انسپکٹر پولیس ہلاک

گریٹر نوئیڈا ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دادری میں آج صبح مجرمین کے ساتھ انکاونٹر میں ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ باوثوق ذرائع نے اطلاع ملنے پر ایک مطلوب مجرم سلطان دادری کے ایک مکان میں روپوش ہے پولیس کی ٹیم وہاں پہنچی تھی سلطان جو کہ لوٹ مار اور قتل کے کیسوں میں مطلوب تھا ۔ اچانک فائرنگ شروع کردی اور انکاونٹر میں ایک سب انسپکٹر اختر خاں ہلاک ہوگئے ۔ اختر کے خاندان نے مجرموں کی گرفتاری تک آخری رسومات انجام دینے سے انکار کردیا ہے ۔ مرحوم کے ایک بھائی وحید نے یہ الزام عائد کیا کہ پولیس ٹیم اختر کو اکیلے چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی ۔ تاہم پولیس حکام نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ انکاونٹر میں ہلاک اختر کا تعلق علیگڑھ سے تھا ۔ پسماندگان میں بیوی ، دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT