Tuesday , March 28 2017
Home / ہندوستان / مجرم کے گھروالوں کے حملے سے آٹھ پولیس ملازم زخمی

مجرم کے گھروالوں کے حملے سے آٹھ پولیس ملازم زخمی

جے پور ،22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے جالور ضلع میں کیسرواڑا تھانہ علاقے میں مطلوبہ مجرم کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر اس کے گھروالوں کی طرف سے کئے گئے حملے میں ایک انسپکٹر سمیت آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کل دیر رات تقریباً ساڑھے دس بجے ایک انسپکٹرکی قیادت میں آٹھ پولیس ملازمین کی ٹیم تھانہ علاقے کے ڈنگلی گاؤں میں مطلوبہ مجرم مانگی لال وشنوئی کو پکڑنے اس کے گھر گئی تھی جہاں پولیس نے مجرم کو پکڑ لیا تھا۔ پولیس کی ٹیم مجرم کو لے کر روانہ ہو ہی رہی تھی ، تبھی اس کے رشتہ دار وں نے ٹیم پر حملہ کر کے مجرم کو چھڑالیا۔ اس حملے میں ایک انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر اور چھ کانسٹیبل زخمی ہو گئے جن کا قریبی اسپتال میں علاج کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مجرم کے گھروالوں پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے ، قاتلانہ حملہ کرنے وغیرہ دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT