Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / مجسمہ کے بجائے درخت لگائیں، ندیاں بچائیں:دوے

مجسمہ کے بجائے درخت لگائیں، ندیاں بچائیں:دوے

نئی دہلی، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی جنگلات و ماحولیات کے وزیر انل مادھو دوے نے موت سے پانچ سال پہلے ہی اپنی وصیت میں اپنی آخری رسومات ہوشنگ آباد ضلع کے باندرابھان میں نرمدا دریا کے کنارے ادا کرنے اور ان کی یاد میں باغات اور پانی کا تحفظ کئے جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ دوے نے 23 جولائی 2012 کو ہی اپنی آخری خواہش لکھ کر رکھ دی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ممکن ہو تو ان کی آخری رسومات باندرابھان میں ندی مہوتسو والے مقام پر ادا کی جائیں ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کی آخری رسومات صرف ویدک طریقے سے ادا کی جائے اور کوئی بھی دکھاوا نہ ہو۔ انہوں نے لکھا تھا، ”میری یاد میں کوئی یادگار، مقابلہ، ایوارڈ، مجسمے کا تنصیب وغیرہ نہ ہو۔ میری یاد میں اگر کوئی کچھ کرنا چاہتے ہوں تو وہ اگر درخت لگائیں گے اور انہیں محفوظ رکھ کر بڑا کریں گے تو مجھے بڑا سکون ملے گا۔ویسے ہی دریاؤں اور ندیوں کے تحفظ میں بھی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جا ئے ۔ دوے نے یہ بھی لکھا کہ ان سبھی کاموں میں ان کے نام کے استعمال سے بچا جائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT