Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مجلسی رکن اسمبلی کو عدالت کا سمن

مجلسی رکن اسمبلی کو عدالت کا سمن

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست (سیاست  نیوز) احاطہ اسمبلی میں مہاتما گاندھی مجسمہ کی تنصیب کے خلاف ریمارکس کرنے والے مجلسی رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری کے خلاف کریم نگر کی مقامی عدالت نے سمن جاری کیا۔ کریم نگر II ٹاؤن پولیس اسٹیشن  نے جنوری سال 2013 ء میں پاشاہ قادری کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 121-A, 124-A, 153-B اور 500 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ گاندھی مجسمہ کو نصب کرنے کے خلاف کریم نگر میں مجلسی رکن اسمبلی نے ریمارکس کئے تھے جس کے خلاف صدر بی جے پی کریم نگر ٹاؤن مسٹر بی سنجے کمار نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سب انسپکٹر کریم نگر II ٹاؤن پولیس اسٹیشن مسٹر وی پرساد نے بتایا کہ چارمینار رکن اسمبلی اس کیس میں ملزم ہیں اور یہاں کی مقامی عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ کل کریم نگر پولیس شہر پہنچ کر رکن اسمبلی کو سمن حوالے کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT