Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مجلس ، ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ

مجلس ، ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ

جوگو رامنا سے استعفیٰ کا مطالبہ پر ٹی آر ایس قائد سراج قادری کا ریمارک

عادل آباد۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد مجلس بلدیہ نائب صدر مسٹر فاروق احمد (مجلس) کے بیان پر ٹی آر ایس ضلع نائب صدر مسٹر سراج قادری ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر سید ساجدالدین، کونسلر ظہیر رمضانی، بی ستیش، مجاہد شاہ، سلیم پاشاہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے نائب صدر بلدیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ شہر کی پرامن سیاسی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا اور صدرنشین بلدیہ شریمتی آر منیشا کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے مشورے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی قائد مسٹر سراج قادری نے نائب صدر بلدیہ پر ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا بناء کسی سیاسی بھید بھاؤ کے نہ صرف بلدی حلقہ کے 36 وارڈز بلکہ دیگر مقامات پر بھی بیشتر ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو عمل میں لارہے ہیں۔ نائب صدر بلدیہ کی جانب سے صدرنشین بلدیہ کو بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی بات کہی جس کے باوجود صدرنشین بلدیہ کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیا۔ ریاستی وزیر کی جانب سے مختلف ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی غرض سے بی جے پی کی جانب سے ’’الٹرا سٹی‘‘ کس درج کیا گیا جس پر انہوں نے شدید رنج و ملال کا احساس کیا۔ ٹی آر ایس قائد نے نائب صدر بلدیہ کو مقامی بی جے پی سے سازباز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے سربراہ کئے جانے والے پانی کے ٹینکرس کو مجلس کے محلہ جات میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے، جبکہ ریاستی وزیر اور جوگو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی پانی کے ٹینکرس پر پابندی عائد کی گئی۔ صدرنشین بلدیہ اور ریاستی وزیر کو دو گروپس میں منقسم ہونے کا بھی نائب صدر بلدیہ مجلس صدر نے الزام عائد کیا جس کی ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے تردید کی اور کہا کہ ریاستی وزیر کی ایماء پر ٹی آر ایس پارٹی کونسلرس کی تائید کی بناء پر موصوف کو نائب صدر بلدیہ کے عہدہ پر فائز کیا گیا جس کو نظرانداز کرنے کا بھی الزام مستقر عادل آباد کے پریس کلب میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے لگایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT