Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مجلس ایک بدعنوان جماعت : ڈاکٹر لکشمن

مجلس ایک بدعنوان جماعت : ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد۔ 14 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ ٹی آر ایس ، بلدی انتخابات میں عوامی تائید نہیں بلکہ 6.3 لاکھ رائے دہندگان کا نام فہرست سے حذف کرتے ہوئے کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے ’’صحافت سے ملاقات‘‘ پروگرام میں مجلس کو ایک ’’بدعنوان پارٹی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس نے شہر کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ پرانے شہر میں بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں۔ بی جے پی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو شہریوں کے حقوق اور ساتھ ہی ہندوستانی تہذیب کا تحفظ کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT