Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مجلس بلدیہ اسٹینڈنگ کمیٹی کریم نگر کے انتخابات کا امکان

مجلس بلدیہ اسٹینڈنگ کمیٹی کریم نگر کے انتخابات کا امکان

عنقریب اعلامیہ کی اجرائی متوقع، کارپوریٹرس میں ہلچل، اعلیٰ قائدین سے رابطہ

کریم نگر۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی چناؤ کے اعلامیہ کا منصوبہ مرتب ہوچکا ہے اور منظوری کی دیر ہے شاید آج کل میں اعلامیہ کی اجرائی ہوگی۔ موجودہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی میعاد 23مئی کو ختم ہوجائے گی، اب نئی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چناؤ ہوں گے ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن میں 50ڈیویژنس ہیں، 5 اسٹینڈنگ کمیٹی ارکان ہیں، ہر ڈیویژن 10میں سے ایک کو چن لینے کا اختیار ہوتا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کا چناؤ سیکریٹ بیالٹ کے ذریعہ ہی ہوتا ہے، ہر کارپوریٹر معاون رکن اس چناؤ میں اپنے ووٹ دیں گے۔ 50 ڈیویژنوں کو یونٹ کے چناؤ ہوں گے۔ایک کارپوریٹر صرف پانچ کیلئے اپنا ووٹ کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ صرف پانچ ہی ارکان چناؤ میدان میں ہوں، چھٹا کوئی نہ ہو تو متفقہ طور پر فیصلہ ہوجائے گا۔ 2016 میں  ہوئے پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی میں چناؤ ہوئے تھے۔ ٹی آر ایس کے ایڈلہ اشوک کی اہلیہ سریتا، لنکا رویندر کٹلا ودیا، اے وی رمنا، بی سریکانت اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے ٹی آر ایس طئے کرلینے پر کانگریس3 ویں ڈیویژن کارپوریٹر سری دیوی اسٹینڈنگ کمیٹی کے مقابل میدان میں اتری تھیں جس کی وجہ سے چناؤ ہوا، 10 کارپوریٹرس کانگریس پارٹی امیدوار کو 11 ووٹ آئے تھے اس پر ٹی آر ایس میں بے چینی و پریشانی ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ امکانی مجلس بلدیہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات کے پیش نظر کارپوریٹرس میں ہلچل پائی جارہی ہے اور وہ کارپوریٹرس رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ، میئر سردار رویندر سنگھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ قائدین پر دباؤ ڈالنا شروع کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT