Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / مجلس بچاؤ تحریک کا آج چنچل گوڑہ کالج گراؤنڈ پر جلسہ جشن رحمتہ للعالمینؐ

مجلس بچاؤ تحریک کا آج چنچل گوڑہ کالج گراؤنڈ پر جلسہ جشن رحمتہ للعالمینؐ

سرکردہ علماء کرام کا خطاب، شعراء کا نعتیہ کلام، امجد اللہ خان خالد کا بیان
حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 17ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء چنچلگوڑہ جونیر کالج پر زیر نگرانی جناب محمد مجید اللہ خان فرحت جلسہ رحمتہ للعالمینؐ منعقد ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی نورالرحمن برکاتی مفتی بنگال، شاہی امام ٹیپو سلطان مسجد شرکت کریں گے۔امجد اللہ خان خالد نے بتایا کہ جشن رحمتہ للعالمینؐ  میں شمع محمدی کے پروانے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ مہمان مقرر کی حیثیت سے ڈاکٹر حفیظ الرحمن، محمد فیروز شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں بیرونی شعراء کرام میں شاعر اسلام تابش ریحان، بلبل باغ مدینہ قاری باطن کے علاوہ مقامی مقررین کرام میں مولانا سید بختیار عالم، مولانا حبیب الحسن صدیقی، ڈاکٹر شوکت علی مرزا مخاطب کریں گے۔ جشن کا خطبہ استقبالیہ مولانا سید شاہ حامد حسینی شطاری ہوں گے۔ جلسہ کا آغاز غلام احمد نیازی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ نعت شریف کا نذرانہ قاری محمد معراج احمد ، قاری سبحان خوندمیری، حافظ وقاری نوال الرحمن، مولوی محمد نصیر الدین، کمسن قاری محمد ہارون احمد کے علاوہ مقامی شعراء کرام سید مسرور عابدی شرفی القادری، عبدالرشید ارشد، سید مصطفی علی سید، سید علی عادل، تشریف یداللہی، سفیر عطش رشید شہیدی بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT