Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مجلس غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مجلس غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

میدک ۔ 4 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ٹاؤن ٹی آر ایس میدک ٹاؤن مسٹر ایم گنگادھر اور صدر ٹاؤن ٹی آر ایس اقلیتی ونگ مسٹر محمد فاضل نے ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے ساتھ مجلسی غنڈہ عناصر کی جانب سے بدسلوکی اور ان کے فرزند جناب اعظم علی خرم کو مارپیٹ کرنے کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کئے ۔ان قائدین نے  اس حملہ میں راست ملوث مجلس ایم ایل اے ملک پیٹ مسٹر احمد بلعلہ اور شریک غنڈہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مذکورہ قائدین نے کہا کہ حلقہ کارپوریٹ اعظم پورہ میں پرامن جاری رائے دہی کو مجلسی غنڈوں کی جانب سے حالات خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT