Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مجلس کا صرف بی جے پی ہی مقابلہ کرسکتی ہے: لکشمن

مجلس کا صرف بی جے پی ہی مقابلہ کرسکتی ہے: لکشمن

ایم آئی ایم تلنگانہ کے قیام کی مخالف تھی ، اب ٹی آر ایس سے رغبت افسوسناک
حیدرآباد۔ 19 جون (پی ٹی آئی) تلنگانہ بی جے پی صدر کے لکشمن نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں صرف بی جے پی ہی فرقہ پرست ایم آئی ایم کا مقابلہ کرسکتی ہے اور دیگر پارٹیوں کو بھی بی جے پی ہی سبق سکھائے گی۔ حکمراں پارٹی ٹی آر ایس ، کانگریس اور تلگو دیشم ، مجلس کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، کیونکہ جب کبھی یہ پارٹیاں اقتدار میں ہوتی ہیں ، مجلس ان سے دوستی کرلیتی ہے۔ لکشمن نے کہا کہ اس تناظر میں صرف بی جے پی ہی ایم آئی ایم کا تنہا مقابلہ کرسکتی ہے۔ تلنگانہ کے عوام جانتے ہیں کہ صرف بی جے پی ہی اس فرقہ پرست پارٹی کو سبق سکھائے گی۔ مجلس کی پھوٹ ڈالو سیاست سے عوام واقف ہیں۔ یہ پارٹی ، اقتدار میں جو بھی پارٹی آتی ہے ، اس سے دوستی کرلیتی ہے۔ مجلس نے تلنگانہ کے قیام کی شدید مخالفت کی تھی لیکن اب یہی پارٹی حکمراں ٹی آر ایس سے قریب ہوگئی ہے اور ٹی آر ایس کہہ رہی ہے کہ مجلس ہماری فطری حلیف پارٹی ہے۔

TOPPOPULARRECENT