Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مجلس کی غنڈہ گردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مجلس کی غنڈہ گردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

صحافی جناب مبشر الدین خرم پر حملہ کی شدید مذمت، نظام آباد میں زبردست احتجاج
نظام آباد:3؍ فروری ( محمد جاوید علی) روزنامہ سیاست کے سینئر صحافتی محمد مبشر الدین خرم پر مجلس کے غنڈہ عناصر کی جانب سے کئے گئے حملے کیخلاف آج تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ، تلنگانہ الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ یونین کی جانب سے پریس کلب سے ایک ریالی نکالتے ہوئے دھرنا چوک این ٹی آرچوراستہ پر راستہ روکو کیا اور ضلع کلکٹرڈاکٹر یوگیتا رانا ، وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کے علاوہ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا سے نمائندگی کرتے ہوئے حملے میں ملوث مجلس کے غنڈے عناصروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلع صدر بالا ارجن گوڑ، تلنگانہ الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ یونین کے ضلع صدر سری کانت کی قیادت میں سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے سری کانت، ٹی ای ایم جے یو کے سکریٹری رویندرگوڑ کے علاوہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ریاستی نائب صدر جمال پور گنیش ، ایڈیٹر روزنامہ محور نظام آبادمحمد غوث، ٹی یو ڈبلیو جے کے نائب صدر ایم اے ماجد،احمد علی خان سینئر جرنلسٹ، ایڈیٹر مومن ٹائمز محمد اویس خان کے علاوہ الیکٹرانکس و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پریس کلب سے ریالی نکالی اور این ٹی آر چوراستہ چوک پر دھرنا دیا ۔ اس دھرنے کے دوران رکن اسمبلی نظا م آباد بی گنیش گپتایہاں سے گذررہے تھے کہ صحافیوں کے پاس پہنچ کر تفصیلات سے واقفیت حاصل کی اور مجلس کے غنڈے عناصر کی جانب سے روزنامہ سیاست کے صحافی مبشیر خرم پر کئے گئے حملہ کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور اسے بد بختانہ قرار دیا۔ صحافیوں نے کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر کو نمائندگی کرنے کیلئے پہنچے تو وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی بھی پرگتی بھون میں فلاحی اسکیمات کا جائزہ لے رہے تھے صحافیوں سے بات چیت کی اور اس واقعہ کیخلاف حکومت سطح پر تحقیقات کرنے اور وزیر داخلہ سے بات چیت کرنے کا ارادہ ظاہر کیااور اس واقعہ کو بدبختانہ قرار دیا۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے یادداشت پیش کرنے پر تفصیلات حاصل کی اور تعجب کا اظہار کیا اور حکومت کو روانہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بعدازاں ریاستی نائب صدر جمال پور گنیش ،ضلع صدر بالا ارجن گوڑ ، الیکٹرانک میڈیا کے صدر سری کانت و دیگر نے مبشر خرم پر کئے گئے حملہ مجلس کی منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے مجلس کی بڑھتی ہوئی زیادتیوں، غنڈہ گردی کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر  ایڈیٹر للکار رفیق شاہی ، سلطان احمد خان اسٹاف رپورٹر روزنامہ نظام آبادمارننگ ٹائمز، وٹھل ویاس ، راجیش، کیشور، جمال پور لکشمن ، سبھاش، راجو ، دھننجے ، بسوراج کے علاوہ نمائندہ منصف محمد بلیغ احمد، نمائندہ صحافی دکن عبدالغفار ، ایڈیٹر عبداللطیف تبصرہ ہفتہ وارکے علاوہ محمد بشیر احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT