Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مجھے اب محمد کے نام سے پکارا جائے: فرح مو

مجھے اب محمد کے نام سے پکارا جائے: فرح مو

لندن ۔15 ۔ اگست ( سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ایتھلیٹ سر مو فرح نے کہا ہے اب انھیں ’’محمد‘‘ پکارا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا کیریئر شروع کرنا ہے جس کیلئے اب شناخت بھی نئی ہوگی۔ اب وہ میراتھن ریس کی جانب جانا چاہتے ہیں۔34 سالہ ایتھلیٹ 24اگست کو زیورچ میں ہونے والی پانچ ہزار میٹر کی ا?خری دوڑ کے بعد میراتھن پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مو فرح میرا برانڈ نام تھا جسے استعمال کرنے کی ضرورت اب نہیں۔ خیال رہے کہ محمد فرح کی ٹریک سے رخصتی مایوس کن رہی، وہ پانچ ہزار میٹر ریس میں دوسرے نمبر پر ا?ئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مو کا کام پورا ہو گیا۔ اب میرا نام محمد ہے۔ خیال رہے کہ فرح پر ڈوپنگ کے الزامات بھی لگے ہیں لیکن وہ اور ان کے کوچ البرٹو سلیزر ڈوپنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ مو فرح نے عالمی سطح پر دس طلائی اور دو نقرئی تمغے جیتے۔

فیڈرر کی دستبرداری کے بعد نڈال کا عالمی نمبر ایک بننا یقینی
سنسناٹی، 15 اگست (یو این آئی) مانٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کے ہاتھوں ہارنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے اسی کے ساتھ ہی اسپین کے رافیل نڈال کا اگلے ہفتے نمبر ون بننا یقینی سمجھا جا رہا ہے ۔فیڈرر نے پیٹھ میں تکلیف کی وجہ سے سنسناٹی اوپن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے ۔ ان کے نام واپس لینے سے عالمی رینکنگ کے نمبر دو کھلاڑی نڈال نمبر ایک کھلاڑی بن جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT