Monday , September 25 2017
Home / دنیا / مجھے اسلام سے بیحد محبت ہے : نو مسلم ملائیشیائی گلوکارہ

مجھے اسلام سے بیحد محبت ہے : نو مسلم ملائیشیائی گلوکارہ

کوالالمپور 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا میں ٹاپ کی پاپ سنگر سمجھی جانے والی گلوکارہ نے ایک پریس کانفرنس میں ببانگ دہل حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کردیا۔ حالیہ عرصہ میں وہ ہر مقام پر حجاب میں نظر آرہی تھیں جس کے بعد ہی افواہیں پھیلنے لگیں کہ سنگر نے اسلام قبول کرلیا ہے اور ایسٹرو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اُس نے اُن افواہوں کا خاتمہ کردیا۔ حجاب میں گلوکارہ کی تصاویر سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس پر دیکھی جارہی تھیں۔ 25 سالہ گلوکارہ نے جوہور میں واقع ایک اسلامی دفتر میں قبول اسلام کرتے ہوئے اپنا نام ام الشیخہ رکھ لیا۔ اس گلوکارہ کے اب تک چار البم منظر عام پر آچکے ہیں۔ اُس نے اپنے مداحوں سے خواہش کی کہ وہ اس کے قبول اسلام پر اُس سے باز پرس نہ کریں کیوں کہ اسے مذہب اسلام سے بے انتہا محبت ہے اور اُس کے دل نے گواہی دی ہے کہ پوری طرح سے اسلام میں داخل ہوجاؤ۔ اس نے بتایا کہ ایک مسلم ایکٹر اور ٹی وی کی مشہور شخصیت حکیم احمد سے اُس کے قریبی روابط تھے لیکن صرف حکیم سے دوستی ہی قبول اسلام کی وجہ نہیں بنی۔ اب مسلمان ہونے کے ناطے اس پر بڑی ذمہ داریاں ہیں اور اسے اسلامی آداب کو سیکھنا ہے اور فی الحال شادی سے قبل اُسے ایک مکمل مسلمان بننے کی جانب پوری توجہ دینی ہے۔

TOPPOPULARRECENT