Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / مجھے اور یوگی کو جیل بھیج دیں، انوپم کھیر کو سادھوی پراچی کا چیلنج

مجھے اور یوگی کو جیل بھیج دیں، انوپم کھیر کو سادھوی پراچی کا چیلنج

لکھن  پور ۔ 9 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی متنازعہ شعلہ بیان لیڈر سادھوی پراچی نے آج بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں اور یوگی ادتیہ ناتھ کو جیل بھیج کر دکھائیں۔ انوپم کھیر نے کولکتہ میں ایک پروگرام سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ’’پارٹی (بی جے پی) میں چند ایسے لوگ ہیں جو احمقانہ بکواس اور بدتمیزی کرتے ہیں خواہ وہ سادھوی ہو کہ یوگی انہیں پارٹی سے باہر نکال کر سلاخوں کے پیچھے بھیج دینا چاہئے‘‘۔ کھیر کے اس سخت ریمارک کا جواب دیتے ہوئے سادھوی پراچی نے کہا کہ ’’ہندو کاسٹ کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اگر کھیر کو ہمت ہے تو وہ مجھے اور یوگی ادتیہ ناتھ کو جیل بھیج کر دکھائیں‘‘۔ سادھوی پراچی نے جے این یو کو ’ملک دشمن سرگرمیوں کی ایک فیکٹری‘ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ جے این یو کیمپس میں اس قسم کی سرگرمیوں پر فوری امتناع عائد کیا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT