Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / مجھے اپنے بیٹے کا احساس ہوا ، ترک پولیس اہلکار

مجھے اپنے بیٹے کا احساس ہوا ، ترک پولیس اہلکار

استنبول ۔ /6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے پولیس آفیسر نے جنہیں 3 سالہ شامی پناہ گزین ایلان کردی کی نعش ساحل سمندر سے اٹھاتے ہوئے تصویروں میں دکھایا گیا ، کہا کہ اسے دیکھتے ہی مجھے اپنے بیٹے کا احساس ہوا ۔ میں اپنے دل میں یہ خواہش کررہا تھا کہ یہ بچہ بقید حیات رہے لیکن جب میں وہاں پہونچا تو دیکھا کہ وہ دم توڑ چکا تھا اور اس کے ساتھ ہی میرا دل بری طرح ٹوٹ گیا ۔ محمد سپلیک نے بتایا کہ ان کی تصویر جو دنیا بھر میں گشت کررہی ہے اس کا انہیں علم نہیں تھا ۔
انہوں نے صرف اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے ۔ انہیں 6 سال کا بیٹا ہے اور جس لمحہ ایلان پر میری نظر پڑی تو مجھے اپنا بیٹا یاد آگیا اور ایک باپ کی طرح میں اس کے قریب پہونچا ۔ میں اس سانحہ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ ایلان کی شام کے ٹاؤن کوبانی میںتدفین عمل میں آئی اور یہ داعش کے خلاف شامی کردوں کی مزاحمت کی علامت بن چکا ہے ۔ اس نے مرتے ہوئے نقل مقام کرنے والے لاکھوں افراد کے مصائب کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT