Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / مجھے بدنام کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں : مودی

مجھے بدنام کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں : مودی

میری حکومت کو غیر مستحکم کرنے این جی اوز اور بلیک مارکٹرس سرگرم : وزیراعظم کا الزام
باڑگڑھ( اڈیشہ ) 21فبروری ( سیاست ڈام کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ چند این جی اوز اور بلیک مارکٹرس مل کر میری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں ‘ مجھے بدنام کرتے ہوئے حکومت کو بیدخل کرناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے یہ عہد کیا کہ وہ ایسی کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہوں گے اور کسی کی چالوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’ بعض لوگ ‘‘ اس حقیقت کو ہضم نہیں کررہے ہیں کہ ایک ’’ چائے والا‘‘ ملک کا وزیراعظم بن گیا ہے ۔ جب سے یہ چائیوالا اقتدار سنبھالا ہے یہ لوگ میری حکومت گرانے اور مجھے بدنام کرنے کی تمام سازشیں کررہے ہیں ۔ آپ نے حالیہ دنوں میں دیکھا ہوگا کہ میری حکومت پر ہر زاویہ سے حملے کئے جارہے ہیں ‘ مجھے ہی نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کیلئے چند ٹولی مسلسل سرگرم ہیں ۔ ان لوگوں کو یہ برداشت نہیں ہورہا ہے کہ آخر ایک چائے والا ملک کا وزیراعظم کس طرح بن گیا ۔ یہاں کسانوں کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  مودی نے مزید ہا کہ جو لوگ میری حکومت  کو گرانا چاہتے ہیں ‘

انہوں نے مختلف سازشیں شروع کی ہیں ۔ وزیراعظم نے کسی کا نام لئے بغیر اور کسی کی خاص نشاندہی کئے بغیر کہا کہ میں نے کچھ سخت اقدامات کئے ہیں اسی لئے ان لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس بھی کئے کہ ان کی حکومت نے چور بازاری کو روکنے کیلئے نیم سے تیارکردہ یوریا بنائی اور ماضی میں جس طرح ہوتا تھا اب ایسا نہیں ہوگا ۔ اس لئے کمیکل فیکٹریوں کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے ‘ جب سے ہم  نے نیم سے تیار کردہ کھاد بنائی ہے تب سے ہی ان کمیکل فیکٹریوں نے سازش شروعکی ہے ۔ ان فیکٹریوں  نے اب تک کسانوں کو لوٹا ہے اب یہ فیکٹریاں مودی کے خلاف برہم ہورہی ہیں ۔ اگر کوئی مودی کے خلاف جارہا ہے تو کہتے کہ ہم اس کی مدد نہیں کررہے ہیں

‘ جب ہم نے ان چور بازاریوں کو روکا تو یہ لوگ ہم پر برہمی ظاہر کریں گے ۔ وزیراعظم نے بھی بعض این جی اوز کو بیرونی ملکوں سے فنڈس وصول ہوتے ہیں اور ان کی حکومت نے ان این جی اوز سے حساب کتاب طلب کیا تو یہ ناراض ہوگئیں ۔ہم نے کہا تھا کہ ان این جی اوز کو آگے آکر اپنے حساب کتاب پیش کرنے چاہیئے جب سے ہم نے ان سے حساب کتاب طلب کرنا شروع کیا ان کیلئے بھاری پڑرہا ہے اس لئے یہ لوگ یکجا ہوکر مجھے بدنام کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’’ مودی کو مارو ۔ مودی کو مارو ‘‘ کیونکہ وہ ہم سے حساب مانگ رہا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ این جی اوز ـو ملنے والے فنڈس  کے بارے میں ملک کے عوام کو بھی جانکاری ہونی چاہیئے ۔

 

غریبوں کیلئے 5 کروڑ مکانات کی تعمیر : وزیراعظم
سال 2022 تک پردھان منتری آواس یوجنا پر عمل آوری کا عزم
نیا رائے پور ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)  وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سال 2022 ء تک غریبوں کے لئے پانچ کروڑ مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے یہاں پردھان منتری آواس یوجنا کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے اسکیل ڈیولپمنٹ کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ روزگار پیدا کرنے والے بن جائیں ۔ مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد کے برسوں میں اب بھی ایسے پانچ کروڑ خاندان ہیں جنہیں سرچھپانے کیلئے مکان نہیں ہے ۔ ان پانچ کروڑ خاندانوں میں سے دو کروڑ خاندان تو شہروں میں مقیم ہیں ۔ ان میں سے 3 کروڑ خاندان مواضعات میں رہتے ہیں ۔ ہر ایک ہندوستانی کو سوچنا چاہئیے کہ وہ 2022 ء تک کس قسم کا ہندوستان چاہتے ہیں ۔ سال 2022 ء میں جب ہندوستان اپنی آزادی کا 75 واں جشن منائے گا تو یہ ہندوستان کس طرح ہونا چاہئیے اس پر عوام غور و فکر کرسکتے ہیں ۔عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مرکز او رریاستی حکومتیں مل کر کام کریں گی اور سال 2022 ء تک غریب کے لئے آسرا تیار کیا جائے گا ۔ یہ نہ صرف ایک انفراسٹرکچر پراجکٹ ہوگا بلکہ یہ پراجکٹ غریب کے خوابوں کو پورا کرنے والا پراجکٹ ہوگا ۔ انہوں نے نوجوانوں میں مہارت پیدا کرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لئے بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہوتے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT