Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / مجھے سی بی آئی نے دیانتداری کا سرٹیفکیٹ دیا : ملائم سنگھ

مجھے سی بی آئی نے دیانتداری کا سرٹیفکیٹ دیا : ملائم سنگھ

لکھنؤ ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج سی بی آئی پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں بہت زیادہ پریشان کررہی ہے۔ تاہم وہ بے قصور ثابت ہوئے اور اب سی بی آئی سرٹیفکیٹ دے رہی ہیکہ وہ دیانتدار شخص ہیں۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ یہ شخص غریب طبقہ سے ترقی کرتا ہوا موجودہ مقام پر پہنچا ہے۔ اسے سی بی آئی تحقیقات جیسے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام افراد ان کا نام اپنے کاغذات پر تحریر کرکے رکھتے تھے ان کا حساب کتاب ہمیشہ درست ہوتا تھا ورنہ وہ لوگ انہیں خوفزدہ کردیتے۔ یادو پارٹی کے دفتر پر مہارشی کشیپ نشدراج گوہا کی یوم پیدائش تقریب کے سلسلہ میں ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 2007ء میں ایک مقدمہ سماج وادی پارٹی کے صدر کے خلاف شروع کیا گیا تھا لیکن ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے اسے بند کردیا گیا۔ جو لوگ پاکستانیوں کا تعاقب کرنے کی باتیں کرتے تھے اب ان سے مصافحہ کررہے ہیں اور مودی نے ان کے وزیراعظم نواز شریف کو اپنی تقریب حلف برادری میں مدعو کیا تھا۔ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ 17 پسماندہ طبقات کو درج فہرست ذاتوں کے زمرہ شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کیلئے دہلی میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کرنی پڑی۔ انہوں نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کا تیقن دے رہے تھے لیکن کسی کھاتے میں بھی ایک روپیہ تک جمع نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT