Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / مجھے شادی کے کئی پیامات موصول ہورہے ہیں

مجھے شادی کے کئی پیامات موصول ہورہے ہیں

میری دو بہنوں کو منانے والی خاتون ہی جیون ساتھی ہوگی : بلاول
اسلام آباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے سرکردہ اپوزیشن سیاستداں بلاول بھٹو زرداری نے آج انکشاف کیا کہ انہیں شادی کے لیے کئی پیامات موصول ہورہے ہیں اور کہا کہ وہ اپنی بہنوں کی منظوری سے ہی اپنی ’ جیون ساتھی ‘ کا انتخاب کریں گے ۔ بلاول جو 25 سال سے زائد عمر کے ہیں پاکستان کی دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکی بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے واحد فرزند ہیں ۔ جنہیں اپنے سے چھوٹی دو بہنیں بھی ہیں ۔ شادی کے منصوبہ سے متعلق اخباری نمائندوں کے ایک سوال پر بلاول نے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بھی ہیں جواب دیا کہ یہ انتہائی دشوار انتخاب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ مجھے بے پناہ پیامات موصول ہوا کرتے ہیں لیکن کوئی بھی خاتون جو مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اس کو میری بہنوں کو منوانے جیسا دشوار کن مرحلہ طئے کرنا ہوگا ۔ لیکن جو کوئی بھی عورت یہ کام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ہم دونوں کا ساتھ رہنا اس کا اور میرا نصیب بن جائے گا ‘ ۔ اس دوران ممتاز خاتون نجومی سمیہ خاں نے جیو ٹی وی سے کہا کہ بلاول کو اپنی شادی کے لیے 2019 تک انتظار کرنا ہوگا کیوں کہ فی الحال ان کی شادی کے ستاروں کا سنگم نہیں ہورہا ہے ۔ سمیہ نے کہا کہ جب شادی کی باتی آتی ہے تو اس معاملہ میں بلاول کے ستارے بھی عمران خاں کے ستاروں سے بہت زیادہ مماثلت رکھتے ہیں ۔۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنر نے اسلام کی غلط تشریح کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT