Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مجھے میسی نہیں یاسرشاہ پکاریں

مجھے میسی نہیں یاسرشاہ پکاریں

لارڈز۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) تاریخی میدان لارڈس میں دو دہوں بعد پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پاکستانی بولر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ ان کا اپنے مداحوں سے گذارش ہے کہ ’مجھے میرے نام یاسر شاہ سے ہی بلایا جائے۔ ارجنٹینا اور ہسپانوی کلب بارسلونا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی سے مشابہت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب یاسر شاہ نے کہا میسی بہت بڑا کھلاڑی ہے اور میں خود میسی کا مداح ہوں لیکن اپنے مداحوں سے میری گذارش ہے کہ مجھے میرے نام یاسر شاہ سے ہی سے پکاریں۔ خصوصی انٹرویو میں انھوں کہا کہ وہ بچپن سے ہی آسٹریلیائی لیگ اسپنر شین وارن کے مداح ہیں اور وہ ان سے مشورے بھی لیتے رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا شین وارن میرے پسندیدہ بولر ہیں اور وہ ان سے بولنگ کے گر پوچھتے رہتے ہیں۔ پاکستانی بولنگ کوچ مشتاق احمد کے بارے انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قستمی تھی کہ جب وہ لارڈز میں بولنگ کر رہے تھے تو شین وارن اور اور سابق پاکستانی لیگ اسپنر اور پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد میدان میں موجود تھے۔ایک مجھے مشورے دے رہا تھا اور ایک میرے بارے میں کمنٹری باکس میں باتیں کر رہا تھا۔ یاسر شاہ نے کہا کہ لارڈز کے میدان میں ان کی تمام توجہ ایک جگہ بولنگ کرنے پر تھی اور اس میں انھیں کامیابی ملی اور میچ میں دس وکٹیں حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT