Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ’’ مجھے کچھ ہوجائیگا تو حکومت ذمہ دار ہوگی‘‘ : راجہ سنگھ

’’ مجھے کچھ ہوجائیگا تو حکومت ذمہ دار ہوگی‘‘ : راجہ سنگھ

حیدرآباد ۔ /16 اگسٹ (این ایس ایس) حلقہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آج ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گذشتہ چند دن سے دھمکی آمیز کالس موصول ہو رہے ہیں جس سے حکومت کو باخبر کرنے کے باوجود ہنوز موثر کارروائی نہیں کی گئی ہے راجہ سنگھ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ‘‘ اس دوران نیشنل ہندو مومنٹ تنظیم نے اندرا پارک پر دھرنا دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ راج سنگھ جان مارنے کی دھمکی دینے والے خاطیوں کو گرفتار کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT