Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / مجھے گولی ماردو ،دلت بھائیوں پر حملے نہ کرو : مودی

مجھے گولی ماردو ،دلت بھائیوں پر حملے نہ کرو : مودی

HYDERABAD, AUG 7 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi switching on the pump for supply of drinking water to villages in Telangana on Sunday. Governor of Andhra Pradesh and Telangana E S L Narasimhan, Union Minister for Urban Development, Housing & Urban Poverty Alleviation and Information & Broadcasting, M Venkaiah Naidu, Telangana Chief Minister K Chandrasekhar Rao and the Minister of State for Labour and Employment (I/C) Bandaru Dattatreya are also seen. UNI PHOTO-59U

نقلی گاؤ رکھشکوں پر وزیراعظم کی تنقید ، سخت کارروائی کرنے ریاستی حکومتوں کو ہدایت ، گجویل اور دیگر مقامات پرترقیاتی کاموں کا افتتاح

٭ ملک ترقی کی سمت گامزن ، برقی بحران ختم
٭ اتحاد و یکجہتی کے تحفظ پر زور ، زرعی شعبہ کی ترقی اولین ترجیح
٭ تلنگانہ کیلئے وزیراعظم سے آشیرواد کے متمنی : کے سی آر

حیدرآباد ؍ گجویل ۔ 7 اگست (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دلتوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور ان سے کہا کہ اگر وہ حملہ کرنا چاہتے ہیں تو مجھ پر حملہ کریں لیکن میرے دلت بھائیوں پر حملے نہ کریں۔ ان پر حملوں کو فوری روک دیا جائے۔ نقلی گاؤ رکھشکوں کے مسئلہ پر اور دلتوں پر حملوں کے واقعات کے خلاف مودی اور بی جے پی پر اپوزیشن کی بڑھتی تنقیدوں کا سامنا کرنے والے وزیراعظم نے نقلی گاؤ رکھشکوں پر بھی تنقید کی اور آج دوسرے دن بھی ان واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ سماج میں کشیدگی اور تشدد پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ نقلی گاؤ رکھشکوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔ حیدرآباد میں بی جے پی ورکرس کے جلسہ سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے مودی نے عوام سے کہا کہ وہ دلتوں کا تحفظ کریں اور ان کی عزت کریں جنہیں سماج کی جانب سے برسوں سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ دلتوں پر حملوں کے حساس مسئلہ پر ان کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے اور اس پر سوال اٹھانے کے درمیان مودی نے کہا کہ میں ان لوگوں سے کہنا چاہوں گا کہ اگر آپ کے پاس کوئی مسئلہ ہے تو ، اگر آپ حملہ کرنا چاہتے ہیں تو مجھ پر حملہ کریں، اگر آپ گولی ہی مارنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مجھے گولی مار دیں لیکن میرے دلت بھائیوں کو نہیں۔

اب یہ کھیل روک دیا جائے۔ نریندر مودی نے دلتوں پر حملوں کے واقعات کی مذمت کرنے کے لئے حیدرآباد کے جلسہ سے استفادہ کیا اور نقلی گاؤ رکھشکوں کو انتباہ دیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے ضلع میدک کے موضع کومٹی بنڈہ میں بھی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤ کے تحفظ کے نام پر نقلی گاؤ رکھشک سماج میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ گجویل میں مشن بھاگیرتا کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مودی نے ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک ترقی کی سمت گامزن ہے ، کئی ریاستوں میں برقی بحران ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے ملک میں اتحاد و یکجہتی کے تحفظ پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملک کا زرعی شعبہ کو ترقی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ منافع بخش زراعت کے لئے مرکز نے اقدامات کئے ہیں۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ریاست تلنگانہ کیلئے پیار و محبت ، شفقت اور آشیرواد کی متمنی ہیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی ترقی کیلئے تعاون کیا ہے

اور توقع کرتے ہیں کہ آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔ وزیراعظم کے ہاتھوں آج 70,000 کروڑ روپئے مالیتی ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا۔ چندر شیکھر راؤ نے وزیراعظم مودی سے خواہش کی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں کسی ایک آبپاشی پراجیکٹ کو قومی پراجیکٹ کا درجہ دیا جائے۔ مشن کاکتیہ کی تکمیل کیلئے مالی امداد فراہم کرنے آل انڈیا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے قیام اور حیدرآباد میں منظور شدہ آئی ٹی آئی آر پراجیکٹ شروع کرنے بجٹ مختص کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کا یہ پہلا دورۂ تلنگانہ تھا۔ وزیراعظم آج سہ پہر 3 بجے تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کے ذریعہ گجویل کے موضع کومٹی بنڈا پہونچے۔ ان کے ہمراہ گورنر ای ایل نر سمہن ‘ وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائو ‘ مرکزی وزراء وینکیا نائیڈو ‘ اننت کمار ‘ سریش پربھو مرکزی وزیر ریلوے ‘ پیوش گوئل مرکزی وزیر برقی و کوئلہ اور بنڈ ارو دتا تریہ مرکزی وزیر لیبر موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کومٹی بنڈہ میں تلنگانہ حکومت کے باوقار پروگرام ’’مشن بھگیرتا ‘‘کا افتتا ح کیا جو 42ہزار کروڑ روپئے سے زائد صرفہ سے ریاست بھر میں گھر گھر نل کنکشن کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کی اسکیم ہے اس کے علاوہ زیر اعظم نے 1160 کروڑ روپئے مالیتی منوہر آباد تا کتہ پلی 151 کیلو میٹر طویل ریلو ے لائن کا سنگ بنیاد رکھا ۔800 میگا واٹ کے دو برقی پیدا وار یونٹ جو مجموعی طور پر 1600 میگا واٹ برقی پیداو ار کی صلا حیت کے حامل ہیں اور این ٹی پی سی راما گنڈم ضلع کریم نگر میں واقع ہے کا ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ افتتاح کیا علاوہ ازیں راما گنڈم میں واقع فرٹیلا ئیزر فیاکٹری اورکالوجی نارائن رائو ہیلت یونیو رسٹی ورنگل کا افتتا ح کیا جبکہ 8250 کروڑ روپئے ما لیت سے تعمیر شد نی 600 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ سنگارینی تھرمل پاور پراجکٹ جئے نور منڈل ضلع عادل آباد کا بھی ریموٹ کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم کے جلسہ عام میں تقریباً 2 لاکھ عوام نے شرکت کی عوام کیلئے 4 ہزار سے زائد بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جنہیں فوڈ پیاکٹس اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا۔اس موقع پر ریاستی وزراء ٹی ہریش رائو وزیر آبپاشی ‘ کے ۔ تارک راما رائو وزیر بلدی نظم و نسق ‘ ایٹا لہ راجیندر وزیر فینانس ‘ لکشما ریڈی وزیر صحت ‘ جوگو رامنا وزیر جنگلات ‘ پوچا رام سرینواس ریڈی وزیر زراعت ‘ ٹی نا گیشور رائو اور جو پلی پر بھاکر رائو ‘ پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر ‘ سوامی گوڈ چیر مین قانون ساز کونسل ‘ کے پر بھاکر ریڈی ،محمد فاروق حسین ایم ایل سی ‘ محمد فرید الدین سابق وزیر اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT