Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں ، وجیندر کا بیان

مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں ، وجیندر کا بیان

ممبئی ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار انڈین باکسر وجیندر سنگھ نے آج کہا کہ وطن میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ سے قبل وہ کوئی اضافی دباؤ محسوس نہیں کررہے ہیں بلکہ صرف اس ملک میں یہ کھیل کے مستقبل کے تعلق سے احساسِ ذمہ داری پایا جاتا ہے۔ 30 سالہ وجیندر آسٹریلیا کے کیری ہوپ کے خلاف ڈبلیو بی او ایشیا پسیفک سوپر مڈل ویٹ ٹائٹل کیلئے دہلی میں 16 جولائی کو مقابلہ کریں گے۔ 2008ء اولمپک گیمز برونز میڈلسٹ نے یہاں میڈیا والوں سے بات چیت میں کہا کہ کوئی دباؤ نہیں بلکہ زیادہ ذمہ داری کا احساس ہے کیونکہ اس فائٹ سے انڈیا میں پروفیشنل باکسنگ کا مستقبل طے ہوگا۔ لوگوں میں جوش و خروش ہے اور یہ مقابلہ دیکھنے آئیں گے۔ ’’بلاشبہ مجھے 100 فیصدی کارکردگی پیش کرنی ہوگی، مجھے یہ فاسٹ جیتنا ہوگا، مگر اضافی کی بات نہیں ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT