Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت ، شادی اور دھوکہ پر شوہر کی رہائش گاہ پر بیوی کااحتجاجی دھرنا

محبت ، شادی اور دھوکہ پر شوہر کی رہائش گاہ پر بیوی کااحتجاجی دھرنا

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) محبت پھر شادی اور اس کے بعد دھوکہ دہی کا شکار ایک خاتون نے اپنے شوہر کے گھر پر دھرنا منظم کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر کی تلاش میں گنٹور کی وجیہ ابراہیم پٹنم علاقہ پہونچ گئی تاہم جب اسے اس بات کا علم ہوا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے ۔ وجیہ نے اس کے گھر پر دھرنا دیا ۔ ذرائع کے مطابق وجیہ اور شیکھر نے لو میاریج کی تھی ان دونوں کے درمیان کافی دنوں سے عاشقی بھی رہی تھی تاہم دونوں نے اپنی پسند سے شادی کرلی ۔ شادی کے چند روز بعد شیکھر نے حیدرآباد کا رخ کیا اور شہر کے نواحی علاقہ ابراہیم پٹنم میں رہنے لگا ۔ اس بات کی اطلاع کے بعد وجیہ ابراہیم پٹنم بنڈی لنگاپور پہونچ گئی ۔ شیکھر ایک مقامی ٹی وی چیانل کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ شیکھر نے وجیہ سے شادی کے بعد اسے دھوکہ دیا اور ابراہیم پٹنم میں ایک اور لڑکی سے شادی کرلی ۔ وجیہ نے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT