Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبت رسولؐ اور سنت کی پیروی کامیابی کے زینے

محبت رسولؐ اور سنت کی پیروی کامیابی کے زینے

کڑپہ۔13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وصیلہ اردو ٹی وی کے زیراہتمام نعتیہ مقابلے بسلسلہ میلاد النبیؐ بمقام میونسپل کارپوریشن اردو گرلز ہائی اسکول کڑپہ میں منعقد ہوا ۔ جلسہ کے کنوینر شکیل احمد شکیل تھے ۔ شیخ حمیدہ کی تلاوت قرآن پاک اور ستار فیضی کی حمد سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ مہمانوں کا تعارف و استقبال ستار فیضی نے کی ۔ خصوصی مہمان جناب ایس جی امجدپاشاہ ‘ رکن اسمبلی کڑپہ نے کہا کہ اللہ نے ہمارے پیارے نبیؐ کو اس دنیا میں آخر پیغمبر بناکر بھیجا ہے ۔ وہ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ سارے مذاہب کیلئے ‘ساری دنیا کیلئے رحمت اللعالمینؐ بناکر بھیجا ہے ۔ محبت رسولؐ اکرم اور ان کے تقاضے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ محبت رسولؐ اور طریقے رسولؐ ہی ہماری کامیابی کا زینہ ہے ۔ اعزازی مہمان جناب لائن پی قائم خان ایڈیٹر و مالک ‘ ودیا سادھنا گروپ آف کالجس ‘ چیرمین چاند بی میموریل ویلفیر ٹرسٹ کڑپہ نے کہا کہ خدمت خلق ہی عبادت ہے ۔ انسان ‘ انسان کی مدد کرنا ضروری ہے ۔ ماں باپ اور استاد کی عزت میں ہی کامیابی و کامرانی ہے ۔ اللہ کی عبادت ‘ نماز اور عمل ہی انسان کے اعلیٰ اقدار ہیں ۔ انہوں نے مسلم نوجوان طالبات جو ڈگری وغیرہ کر کے بیکار ہیں انہیں کالج BP.Ed اور بی ایڈ میں مفت سیٹ دینے کا وعدہ کیا ۔ مہمان خصوصی جناب شیخ نعیم باشاہ سکریٹری الامین ایجوکیشنل ٹرسٹ کڑپہ نے کہا کہ آج دنیا بڑے نازک مرحلوں سے گذر رہی ہے ۔ بڑی عقیدت سے میلادالنبیؐ منانا نیک فعل ہے ‘ گمراہ کن بیانات ‘ نوجوانوں کی غلط فہمی ‘ غلط راہ سے بچنے کیلئے اس طرح کے اجلاس ضروری ہیں ۔ صدر جلسہ سید شاہ مصطفے احسین بخاری صدر انجمن ترقی اردو ‘ کڑپہ نے کہا کہ اسلام میں علم کی بڑی اہمیت ہے ۔ علم صحیح راہ دکھاتاہے ۔ طالب علم کی زندگی کا وقت بڑی قیمتی ہے ‘ وقت کی جس نے قدر کی وہ کامیاب زندگی گذارتاہے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر محبوب پیر ‘ ڈاکٹر محیالدین امجدؔ ‘ محمود شاہد ‘ ڈائرکٹر وصیلہ اردو ٹی وی سید شکیل احمد شکیل ‘ ہیڈ مسٹرس جاویدہ خانم نے تقاریر کیں ۔ شعرء یونس طیبؔ ‘ مقبول ‘ اختر کڑپوی نے اپنا کلام پیش کیا ۔ نعتیہ مقابلوں میں کامیاب طالبات رافیہ (9) ‘ حافظہ (9) ‘ معراج (10) ‘ حامدہ (8) ‘ صداق النساء ( 8) ‘ ریشمہ (6) کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اجلاس میں Pet رحمت النساء ‘ عباس علی ‘ ذبیح اللہ ‘ شفیع وائی ایس آر میناریٹی لیڈر ‘ کارپوریٹر ‘ مدرس معین الدین شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT