Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکامی ، ایک شخص کی خودکشی

محبت میں ناکامی ، ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /9 مئی ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ سنتوش جو پیشہ سے بائیک میکانک تھا ۔ راگھویندرا نگر کالونی حیات نگر میں رہتا تھا ۔ وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس لڑکی سے سنتوش محبت کرتا تھا ۔ اس نے اس کی محبت سے انکار کردیا تھا اور محبوبہ کی بے رخی سے نامراد عاشق دلبرادشتہ ہوگیا اور اس نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودکشی کرلی پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT