Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکامی اور مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

محبت میں ناکامی اور مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک اور مالی پریشانیوں کا شکار ایک دو افراد کی خودکشی کے واقعات کشائی گوڑہ اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کشائی گورہ پولیس کے مطابق 23 سالہ کرانتی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چکری پورم علاقہ کشائی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق کرانتی کمار ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ تاہم محبت میں ناکامی اور محبوبہ کی بے رخی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ مہیش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ ایل بی نگر میں رہتا تھا ۔ 2 اکٹوبر کے دن اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔

بے روزگار شخص کی خودکشی
حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو بے روزگار ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ موہن جو اپوگوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ان دنوں خرابی صحت سے کافی پریشان تھا ۔ موہن پہلے کیاب ڈرائیور تھا ۔ خرابی صحت کے بعد اس کی سرجری ہوئی تھی اور تب سے وہ بے روزگار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT