Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکامی پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی

محبت میں ناکامی پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ عاشق نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ راج کمار بی ٹیک سال دوم کا طالب علم تھا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب راج کمار کوٹھی کے ساکن ودیاگیری کا بیٹا تھا جو ابراہیم پٹنم کے کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ یہ لڑکا ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا جس نے ملک پیٹ اور دبیرپورہ کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکے ایک ساتھی 20 سالہ روی نے بھی انتہائی اقدام کی کوشش کی جو شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT