Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبت میں ناکام جوڑے کی خودکشی

محبت میں ناکام جوڑے کی خودکشی

پیداپلی ۔ 22 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبت  اندھی ہوتی ہے  پیار محبت میں ذات پات اور مذہب کا بھی خیال نہیں کیا جاتا اور اس سلسلہ میں بزرگوں کی عزت و احترام کا خیال بھی نہیں کرتے ۔ آخر میں محبت میں وہ ناکام ہونے کے بعد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیدا پلی میں دیکھنے کو ملا ۔ اودیلا منڈل کے موضع کولانور موضع کا متوطن کرشنا مورتی عمر 30 سال پیدا پلی کی متوطن مریلا مونیکا عمر 25 سال سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن بزرگوں نے اس کی اجازت نہیں دی کیونکہ مونیکا دلت طبقہ سے تعلق رکھتی تھی ۔ چار دن قبل مونیکا نے کرشنا مورتی کے گھر کے روبرو دھرنا دینے پر پولیس نے ان دونوں کو طلب کر کے کونسلنگ کی اور سمجھا بجھا کر انہیں گھر بھیج دیا لیکن خاندانی افراد کی برہمی اور ناراضگی سے وہ کافی پریشان تھے ۔ آخر میں انہوں نے پیدا پلی ریلوے اوور برج کے قریب رئیل اسٹیٹ کے پلاٹس کے ایک گیسٹ ہاوز میں جراثیم کش دوا کو لڈرنکس میں ڈال کر پی لی اور خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT