Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکام مقروض نوجوان کی خودکشی

محبت میں ناکام مقروض نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبت میں ناکام اور قرض کے بوجھ سے پریشان ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ سندیپ عرف سنی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ تاہم اس کی خودکشی کا انکشاف آج ہوا ۔ جو پڑوسیوں کو 29 نومبر کے دن آخری مرتبہ دیکھائی دیا ۔ آج جب اس کے رشتہ دار کے مکان پہونچے تو دروازہ اندر سے لگا ہوا تھا اور جب مکان میں دیکھا گیا تو سندیپ نے خودکشی کرلی تھی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق سندیپ پیشہ سے ٹیلر تھا جو ناگول بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتاتھا ۔ سندیپ کی والدہ کی اس کے بچپن میں موت ہوگئی تھی ۔ وہ تب سے اپنی پھوپی اور پھوپا کے ہمراہ رہتا تھا ۔ سندیپ کی 5 سال کی عمر سے اس کی پھوپی دیکھ بھال کرتی تھی ۔ 28 نومبر کے دن اس کی پھوپی اور شتہ دار اپنے رشتہ داروں کے یہاں گئے تھے اور وہ مکان میں اکیلا تھا اور 29 نومبر سے پڑوس میں بھی کسی کو دیکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ پولیس ایل بی نگر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قرض کے بوجھ اور محبت میں ناکامی کے سبب اس نے انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT