Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت کے بعد شادی میں ناکامی پر ایک شخص کی خودکشی

محبت کے بعد شادی میں ناکامی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/8جون، ( سیاست نیوز) طلاق شدہ خاتون سے محبت اور شادی میںناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 24سالہ شخص ملیش نے کل رات خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل اس نے 4 صفحات پر مبنی خودکشی نوٹ لکھا ہے ۔ پولیس حیات نگر اس خودکشی نوٹ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ملیش حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا اور اس کی پڑوس میں رہنے والی خاتون سے مبینہ طور پر عشق چل رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون مطلقہ تھی، ملیش نے اس خاتون سے مشادی کا فیصلہ کرلیا تھا اور اپنے افراد خاندان کو بھیج کر راضی کروالیا تھا۔ تاہم اچانک اس خاتون نے ملیش سے شادی سے انکار کردیا اور اس بات سے دلبرداشتہ ملیش نے خودکشی کرلیا۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT