Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / محبوبہ مفتی سے سونیا گاندھی کی ملاقات

محبوبہ مفتی سے سونیا گاندھی کی ملاقات

سیاسی حلقوں میں ہلچل ، کشمیر میں حکومت سازی پر تعطل برقرار
سرینگر ۔ /10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں حکومت سازی پر تعطل برقرار ہے جبکہ پی ڈی پی لیڈر محبوب مفتی سے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ملاقات کی اور پرسہ دیا ۔ لیکن اس ملاقات کو غیر معمولی سیاسی اہمیت دی جارہی ہے ۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا ۔ پارٹی نے گورنر این این ووہرا کو مکتوب لکھ کر کہا ہے کہ تشکیل حکومت کے لئے جو کچھ فیصلہ کیا جائے گا اس پر غور و خوص کرنے پارٹی تیار ہے ۔ سونیا گاندھی آج 3 بجے دن دہلی سے یہاں پہونچیں اور ایرپورٹ سے سیدھے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پہونچکر ان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے تقریباً 20 منٹ یہاں گزارا ۔ محبوبہ مفتی نے والد اور سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کیا ۔ سونیا گاندھی جن کی پارٹی نے 2002 ء اور 2008 ء کے درمیان پی ڈی پی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دی تھی مفتی محمد سعید کو ایک بہترین اڈمنسٹریٹر قرار دیا جنہوں نے ریاست کے عوام کی بہبود کے لئے خود کو وقف کردیا تھا ۔ سونیا گاندھی کے بعد مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاسی موضوع پر بات کرنے کا نہیں ہے تاہم اس ملاقات کو سیاسی اہمیت دی جارہی ہے ۔ کانگریس کی صدر نے محبوبہ مفتی سے اگرچہ اظہار تعزیت کے لئے یہ ملاقات کی تھی لیکن اس ملاقات کو اس لئے بھی سیاسی اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ ریاست میں حکمراں پی ڈی پی کی کلیدی حلیف بی جے پی نے مفتی سیع دکے انتقال کے بعد محبوبہ مفتی کی تائید کا تاحال باقاعدہ و باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سیاسی تناظر میں سونیا گاندھی کا شخصی طورپر یہاں پہونچنا بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ کیوں کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے پی ڈی پی اور بی جے پی میں ایک نئی سودا بازی شروع ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT